ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور :نئی شادی شدہ عورت لاپتہ : شوہر نے درج کی پولس تھانے میں شکایت

مرڈیشور :نئی شادی شدہ عورت لاپتہ : شوہر نے درج کی پولس تھانے میں شکایت

Sun, 08 Jul 2018 20:26:03    S.O. News Service

بھٹکل:8/ جولائی (ایس او نیوز) اپنے شوہر کےساتھ مرڈیشور مندر میں پوجا کرکے گھر لوٹنے کے دوران شوہر کی آنکھ بچا کر نئی شادی شدہ عورت لاپتہ ہونے کے متعلق مرڈیشورپولس تھانہ میں شکایت درج ہوئی ہے۔

کمٹہ کے ہندیگون کی لڑکی سُجاتا منجوناتھ مکری (25) اور ہوناور کے سنتیگولی ہیبانکیری کے منجوناتھ پرمو مُکری کی شادی گذشتہ 24جون کو شری بٹے ونایک مندر کے شری راگھویشور بھارتی سوامی جی مہا شیو ہال میں ہوئی تھی ۔ نیاجوڑا6جولائی کو مرڈیشور مندر میں شیوکے درشن کےلئے پہنچے تھے۔ پوجا پاٹ کے بعد گھر لوٹنے کے لئے میاں بیوی ٹمپو میں بیٹھ گئے اسی دوران  طہارت کے لئے شوہرٹمپو سے اتر ا۔ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بیوی بھی ٹمپوسے اترکربھیڑ بھاڑ میں غائب ہوگئی ۔ ٹمپو میں بیوی کو غائب دیکھ کر شوہر مرڈیشور میں تلاش کیا کہیں بھی پتہ نہیں چلنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔میکے اور سسرال بھی نہیں پہنچنے پر شوہر نے بیوی کے لاپتہ ہونے کے متعلق پولس تھانے میں شکایت درج کیا ہے۔ کیس درج کرلینے کے بعد پولس جانچ میں جٹی ہوئی ہے ۔  


Share: